اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 45 آپریشنز کیے گئے جن میں 5,669 افراد، 2553 گھروں، 739دکانوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی جامع جانچ پڑتال کی گئی۔
ان سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا مقصد شہر کو جرائم سے پاک کرنا اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
کارروائی کے دوران 64 افغان باشندوں سمیت 373 مشکوک افراد کو مزید تفتیش کے لیے منتقل کیا گیا، جبکہ 07 اشتہاری مجرمان اور منشیات و ناجائز اسلحہ میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، رائفلز، پستول اور منشیات (ہیروئن، آئس، شراب) برآمد کی گئی، جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 55 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔