اسلام آباد (سہ پہر) لواحقینِ شہداء فاؤنڈیشن گلگت بلتستان مملکتِ پاکستان کے دفاع، امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن “عزمِ استحکام” کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے
اسلام آباد (سہ پہر) لواحقینِ شہداء فاؤنڈیشن گلگت بلتستان مملکتِ پاکستان کے دفاع، امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن “عزمِ استحکام” کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اس امر کا اظہار سرپرست اعلی گلگت بلتستان شہیداء فاؤنڈیشن طارق لالک جان’ و صدر شہیداء فاؤنڈیشن بہادر جمیل اور دیگر عہدیداروں نے متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے کیا ہے کہ لواحقینِ شہداء فاؤنڈیشن گلگت بلتستان اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کے دفاع، بقا، سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ لواحقینِ شہداء فاؤنڈیشن گلگت بلتستان اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ وہ آئین و قانون اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف ہر ممکن اقدامات کی مکمل تائید کرتی ہے’ لواحقینِ شہداء فاؤنڈیشن گلگت بلتستان واضح کرتی ہے کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات قومی بقا اور آئین کی بالادستی کے لیے ناگزیر ہیں۔ اس ضمن میں گلگت بلتستان کے لواحقینِ شہداء پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کرتے ہیں’ فاؤنڈیشن گلگت بلتستان پوری قوم، بالخصوص نوجوان نسل سے اپیل کرتی ہے کہ وہ قومی اتحاد، بھائی چارے اور ریاستی اداروں کے احترام کو فروغ دیں تاکہ پاکستان کو ایک پُرامن، مضبوط اور مستحکم ریاست بنایا جا سکے