اسلام آباد (سہ پہر) ٹی 20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ کو شکست ، سیمی فائنل کے لیےپاکستان کی امیدبرقرار..سری لنکا 65 رنز سے ہرانا ہوگا
اسلام آباد (سہ پہر) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کا اہم مقابلہ آج، 28 فروری 2026 شام 7:00 بجے (مقامی وقت) / 6:30 بجے (پاکستان وقت) پلے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، کینڈی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے نہ صرف یہ میچ جیتنا ہے بلکہ اپنے رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو کل سری لنکا 65 رنز سے ہرانا ہوگا۔ اگر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی تو ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو مطلوبہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔ سری لنکا پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہےٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔ پاکستان سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرا کر سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہےورنہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔،جنوری 2026 (ٹی 20 سیریز): پاکستان نے سری لنکا کا دورہ کیا جہاں 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی (ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا)۔پاکستان کو سپر 8 میں انگلینڈ کے خلاف قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 160 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے۔
ٹام بینٹن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ول جیکس نے 18 گیندوں پر 32 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ریحان احمد 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کپتان ہیری بروک 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فل سالٹ 2 اور جوز بٹلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہینری اور لوکی فرگیوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔