LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا خدمت مرکز لیاقت باغ اور تھانہ صادق آباد کا اچانک دورہ

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا خدمت مرکز لیاقت باغ اور تھانہ صادق آباد کا اچانک دورہ،ایس ایس پی آپریشنز نے خدمت مرکز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے خدمت مرکز لیاقت باغ اور تھانہ صادق آباد کا اچانک دورہ کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے خدمت مرکز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،انچارج خدمت مرکز نے ایس ایس پی آپریشنز کو خدمت مرکز کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی بریف کیا،تھانہ صادق آباد کے دورے کے دوران زیر تفتیش مقدمات، تھانہ اور حوالات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز نے زیر تعمیر سمارٹ پولیس اسٹیشن کے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا اور ہدایات دیں،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھاکہ شہریوں کو سہولیات اور سروس ڈیلیوری کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق سروس ڈیلیوری اور شکایت کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے، جسے ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا۔