اسلام آباد (سہ پہر) ضلع ژوب: فرنٹیئر کور کی چوکی پر حملہ، حوالدار جمشیر خان شہید، دو دہشت گرد ہلاک
(اصغر علی مبارک)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر کور کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ حوالدار جمشیر خان ملک کے لیے قربان ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور کی چوکی پر حملے کی کوشش کی۔
سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن میں خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب دہشت گرد عمر عرف عمری سمیت دو دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد عمر عرف عمری ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر حملے میں ملوث تھا، دہشت گرد عمر سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار جمشیر خان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں