LOADING

Type to search

پاکستان

 لاہور(سہ پہر) گیارہ اکتوبر بروز جمعہ پنجابی فلموں کے لیجنڈ ہدایت کار الطاف حسین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس پلاک قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں شام 6 – بجے منعقد ہو گا

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب ادارہ برائے زبان فن و ثقافت کے اشتراک سے پنجابی فلموں کے لیجنڈ ہدایت کار الطاف حسین کی فنی اور تخلیقی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی ریفرنس 11 – اکتوبر بروز جمعہ شام 6 – بجے پلاک قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہو گا – اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے کیا ہے – انہوں نے بتایا کہ تقریب میں اداکار ، تخلیق کار اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہو کر لیجنڈ ہدایت کار الطاف حسین کے فن اور شخصیت پر روشنی ڈالیں گے –

X