LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

جعفر آباد/رحیم یارخان(سہ پہر) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد عمر جعفر نے چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفر آباد میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب

جعفر آباد/رحیم یارخان(08 اکتوبر 2024ء)
8اکتوبر 2005 کے قیادت خیز زلزلہ کو آج 19 برس بیت چکے ہیں جس کے غم آج بھی زندہ ہیں،19 سال قبل آنیوالے قیامت خیز زلزلہ کے نتیجے میں 46 ہزار سے زائد افراد شہید جبکہ مجموعی طور پر 86ہزار افراد لقمہ اجل بنے اور سینکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے،ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد عمر جعفر نے چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفر آباد میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کھلی کچہری میں حلقہ کی سیاسی سماجی شخصیات،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں،تنظیمی عہدیداروں اور حلقہ پی پی 262 کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ،چوہدری محمد جعفر اقبال اور چوہدری محمد عمر جعفر نے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں سے رابطے کرکے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے، بہتر منصوبہ بندی اور آگاہی سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد جعفراقبال نے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم اپنا مسودہ تیار کرکے جے یوآئی سے شیئر کریگی اور مولانا فضل الرحمن نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط اپنی رضا مندی کا اظہار کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی فادات کے حق میں فیصلے کر رہی ہے جس کے ثمرات آنیوالے وقت میں عوام کو نظر آئینگے۔

X