LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

لاہور(سہ پہر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا استعفی دینے کا فیصلہ،نواز شریف کی تصدیق

بلیغ الرحمان نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلیغ الرحمان نے فیصلہ پارٹی قائد نوازشریف سے اہم ملاقات میں کیاہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ معاہدے کے تحت پیپلز پارٹی کو پنجاب کی گورنر شپ دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے انتخاب کیلئے چاروں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں پولنگ کل صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہو گی جس کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت میں شراکت کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ ہواہے ۔

X