اسلام آباد (سہ پہر) نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب رکھنے کے علاوہ گاڑیوں سمیت کئی دیگر سیکٹرز میں ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈسے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ […]
اسلام آباد (سہ پہر) اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ […]
اسلام آباد (سہ پہر) مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو بدمعاش قرار دیکر لال مسجد سے نکال دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مفتی قوی لال مسجد اسلام آباد پہنچے چائے پی رہے تھے کہ اچانک مولانا عبدالعزیز پہنچ گئے،مفتی قوی کو مسجد سے نکال دیا اور کہا یہ بدمعاش ہے جہاں ملے اسے کوڑے مارے […]
اسلام آباد (سہ پہر) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ […]
کابل (سہ پہر) بی بی سی پشتو کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے نائب وزیر داخلہ اور اہم عسکری رہنما ابراہیم صدر نے حالیہ دنوں انڈیا کا خفیہ دورہ کیا، جس دوران انھوں نے انڈین حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پہلگام حملے کے […]
جنیوا (سہ پہر) اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے بھارت سے ان خبروں پر وضاحت طلب کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ نے درجنوں روہنگیا مہاجرین کو زبردستی انڈمان سی میں اتار دیا۔ یہ عمل ناقابلِ معافی قرار دیا گیا ہے۔ ٹام اینڈریوز، جو کہ میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال […]
لاہور (سہ پہر) پاک،بھارت کشیدگی کے باوجود افغانستان سے تجارتی سامان کے 5 ٹرک واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گئے جو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کئی ہفتوں سے نیشنل لاجسٹک سیل کے تحت واہگہ پورٹ پر کھڑے تھے اور بالآخر بھارت جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق افغان تجارتی سامان جس […]
اسلام آباد (سہ پہر) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوم تشکر کی […]
اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی حکومت نے گریڈ 19کے آفیسر ذیشان نذیر کو گریڈ 20میں ترقی دیدی ، وزارت قومی صحت نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ تحریری احکامات کے مطابق ذیشان نذیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل /ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) سے ترقی دیتے […]
اسلام آباد (سہ پہر) خبر ایجنسی رائٹرز نے دعوی کیا ہے کہ بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کیلئے مختص دریائے چناب پر نہر کو وسعت دینے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے،یہ منصوبہ پاکستان کی جانب پانی کے […]