صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی پوزیشن مزیدمستحکم ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں ملنے کے بعد 9مارچ کےصدارتی انتخاب میں آصف زرداری کو 400سے زائد ووٹ ملنے کا قوی امکان ہوگیاہے،جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کو 199 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی سے آصف علی […]
پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔ عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کل تک مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی کو کل […]
وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات کی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، آرمی چیف نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ […]
چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا شرم کا باعث ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ممنوعہ اسلحہ کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی […]
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر رائے دے دی جس میں کہا گیا ہے کہ بھٹو ٹرائل میں فئیر ٹرائل کے بنیادی حق پر عمل نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سنانے سے […]
مسلم لیگ (ن) کی ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی کو نزدیک لانے کی کوشش کامیاب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی پی کے اہم ترین رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہونے والے رابطے پر تبادلہ خیال […]
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر بند ہونے پر بیان سامنے آ گیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تکنیکی خرابی دور کی جا رہی ہے۔ فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز […]
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج اور غیر لچکدار رویئے پرسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ارکان کے غیر متعلقہ اشیا ایوان میں لانے پر پابندی لگانے پر غور کیا گیا ، ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی کا ویڈیو ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز […]
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری کر دیا۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو خیبرپختونخوا سے 4 نشستیں مل گئیں، جمعیت علما اسلام اور پیپلز پارٹی کو 2، 2 نشستیں ملیں۔اعلامیہ کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی صوبیہ شاہد،غزالہ […]
اقلیتی لیڈر ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی ایک مرتبہ پھر ممبر قومی اسمبلی منتخب، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ڈاکٹر رمیش کمار غیرمسلم اقلیتوں کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئے ہیں، اقلیتی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ڈاکٹر رمیش کمار کو پارلیمانی سیاست کا بائیس سالہ تجربہ ہے۔