LOADING

Type to search

پاکستان

رحیم یار خان (سہ پہر) معروف سیاسی شخصیات سابق ایم این اے مخدوم سید مبین عالم، سابق ایم پی اے مخدوم سید مسعود عالم، مخدوم سید عبدالقادراورسید سعد رسول شاہ کی سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ اورامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 172 چوہدری عادل باجوہ کی رہائش گاہ آمد

رحیم یار خان (سہ پہر)(بیوروچیف جہانگیرحسین) معروف سیاسی شخصیات سابق ایم این اے مخدوم سید مبین عالم، سابق ایم پی اے مخدوم سید مسعود عالم، مخدوم سید عبدالقادراورسید سعد رسول شاہ کی سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ اورامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 172 چوہدری عادل باجوہ کی رہائش گاہ آمد، انہوں نے چوہدری ظفراقبال وڑائچ کی بھابھی اورچوہدری عادل باجوہ کی خوشدامن کی وفات پراظہارتعزیت اورمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی، مہمانوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موت برحق ہے اور ہرذی روح نے اس کا ذائقہ چکھنا ہے ایک ماں اوربزرگ ہستی کا بچھڑ جانا ہمیشہ خاندان کے لیے بڑاسانحہ ہوتا ہے مگر اللہ کی رضا کے آگے سب کو سرِتسلیم خم کرنا پڑتا ہے وڑائچ اور باجوہ خاندان نے ہمیشہ سیاسی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور کردارادا کیا ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں تمام شخصیات نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ اس موقع پرچوہدری ظفراقبال وڑائچ اورچوہدری عادل باجوہ نے دکھ کی اس گھڑی میں حوصلہ بڑھانے پرمہمانوں کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پر سابق ضلع نائب ناظم چوہدری حسنین ظفروڑائچ، جام پرنس فہد ایگزیکٹو چیمبر آف کامرس، شیخ وقاص علی، مرزارضوان بیگ، حاجی مقبول، چوہدری ذکاء سندھو، میاں سلمان، آصف علی پیاودیگرموجودتھے۔

X