لاہور (سہ پہر) ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے پرنٹ پیک 2025 میں جدید پرنٹ سلوشنز متعارف کروا دیے ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے پرنٹ پیک 2025 میں نئی ٹیکنالوجی پیش کر دی
لاہور، 17 نومبر 2025 (سہ پہر)— ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے پرنٹ پیک لاہور 2025 کے دوران اپنے جدید پرنٹ سلوشنز متعارف کروا دیے ہیں۔ اس ایونٹ میں انہوں نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنائے گئے جدید پرنٹرز اور پرنٹنگ سلوشنز پیش کیے۔ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے زیروکس (Xerox) کے جدید ترین پرنٹرز اور اسکیننگ سلوشنز بھی پیش کیے، جو کہ کاروباری خصوصیات کے اعتبار سے انتہائی مؤثر سمجھے جا رہے ہیں۔ ان ڈیوائسز میں اعلیٰ معیار کی پرنٹنگ، اسمارٹ کنیکٹیویٹی، اور بہترین اسکیننگ کی صلاحیتیں شامل ہیں۔
تقریب کے دوران کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جدید دور میں موثر پرنٹنگ سلوشنز کاروباری دنیا میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اپنے صارفین کو بہترین اور مؤثر ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پرنٹ پیک 2025 میں شرکاء نے ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے سٹال کا دورہ کیا اور جدید پرنٹرز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ کمپنی مستقبل میں بھی ایسے جدید سلوشنز پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو کاروباری ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔



