لاہور (سہ پہر) علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور کے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے
لاہور (سہ پہر)(عباس بیگ مرزا) علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور کے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے’صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے درمیان گزشتہ ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے’سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہازوں کی امد و رفت کو محفوظ بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دیں جہازوں کی ٹیک اف لینڈنگ کو محفوظ بنانا ہے جن علاقوں میں پابندی ہو گی ان علاقوں میں ڈی ایچ اے کے چار بلاک پی کیو آر ایس’ نشاطِ علی ویو گارڈن’ علی پاک ‘نادرا آباد’ بھٹہ چوک’ تاج باغ’ جوڑے پل ‘الفیصل ٹاؤن اور اس پاس کے علاقے یہاں پر بھی پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی کینال بینک سمیت پندرہ سے زائد علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی لگا دی گئی’ان علاقوں میں پتنگ بازی نہیں ہوگی بلکہ دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت وہاں پر پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی