LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد (سہ پہر) مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ چوہدری محمد یٰسین
پاکستان ورکرزفیڈریشن مزدوروں کی جمہوری سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے۔ منیر حسین بٹ
صنعتی مزدورمشکلات کا شکارہے جس کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ چوہدری امجد عباس
پاکستان ورکرزفیڈریشن ناردرن پنجاب ریجن کا الیکشن اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ریجن کی ملحقہ تنظیموں کے نمائندگان،عہدیداران نے بھرپور شرکت کی،ریجنل الیکشن میں چوہدری محمد یٰسین جنرل سیکرٹری،منیرحسین بٹ چیئرمین،چوہدری امجد عباس صدر،چوہدری محمد اشرف وائس چیئرمین،محمد سرفرازملک،آصف خان،صفدرنفیس،سید قیصربخاری ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ناصرمحمود،سمعیہ منیربٹ،تنزیلہ شفیق نائب صدر،چوہدری بلال محمود،راجہ ہارون رشید،وائس چیئرمین،شیخ شفیق الرحمان پبلسٹی سیکرٹری سمیت دیگرعہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے،ناردرن پنجاب کی تمام ملحقہ یونیز نے نومنتخب عہدیداران کی قیادت پر اعتمادکا اظہارکیا،پاکستان ورکرزفیڈریشن ناردرن پنجاب کے نومنتخب جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،چیئرمین منیر حسین بٹ،صدر چوہدری امجد عباس،وائس چیئرمین چوہدری محمد اشرف و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورکرزفیڈریشن مزدوروں کی سب سے بڑی نمائندہ جمہوری تنظیم ہے جس کا مقصد مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود ہے،ہم الیکشن کمیٹی کے شکر گزارہیں جنہوں نے آئینی اور قانونی تقاضوں کو پوراکرتے ہوئے شفاف اور جمہوری الیکشن منعقدکروائے اور تمام ملحقہ تنظیموں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا،انھوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اس دورمیں مزدور طبقہ بہت سارے مسائل اور مشکلات کا شکار ہے خصوصی طور پر صنعتی مزدورآج بھی ای اوبی آئی،سوشل سیکورٹی اور ورکرزویلفیئرفنڈ کی مراعات وسہولیات سے محروم ہے،مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے بے روزگاری روزبروزبڑھ رہی ہے جسکی وجہ سے مزدور سخت بے چینی کا شکارہے،ہم لیبرڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے اور ای اوبی آئی،سوشل سیکورٹی اور ورکرزویلفیئرفنڈ میں زیرالتواء میرج گرانٹ،ڈیتھ گرانٹ،سکالرشپ سمیت تمام کیسز کو منظورکیا جائے،انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ نئے منتخب ہونے والے عہدیداران نیک نیتی،ایمانداری اور خلوص نیت سے مزدوروں کی بہتری اورانکے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کریں گے جس سے مزدوروں کے مسائل میں خاطرخواہ کمی آئے گی اور مزدورتحریک مزید مضبوط ہو گی۔