اسلام آباد (سہ پہر) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے شہرِ کی اہم اور مرکزی شاہراہوں کا دورہ کیا
اسلام آباد (سہ پہر) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے شہرِ کی اہم اور مرکزی شاہراہوں کا دورہ کیا، مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ افسران سے ٹریفک کی مجموعی صورتحال اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ لی۔انہون نے رش کے اوقات میں ٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی بنانے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ہدایت جاری کیں۔اہم شاہراہوں، چوراہوں اور ڈائیورشن پوائنٹس پر ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔ٹریفک کے دباؤ والے مقامات پر مؤثر نگرانی کی جائے۔شہریوں کو ٹریفک جام سے محفوظ رکھنے اور سفری مشکلات کم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی غیر ضروری رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، چیف ٹریفک آفیسر,رش کے اوقات میں ٹریفک اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مستعد رہیں اور ٹریفک کی منظم روانی یقینی بنائیں،
