اسلام آباد (سہ پہر) ریستورانوں اور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس میں آئل اینڈ گریس ٹریپس کی تنصیب
اسلام آباد (سہ پہر) ریستورانوں اور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس میں آئل اینڈ گریس ٹریپس کی تنصیب
اسلام آباد واٹر کی جانب سے ان ریستورانوں، ہوٹلوں، کیفے اور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے جنہوں نے ابھی تک مناسب آئل اینڈ گریس ٹریپس نصب نہیں کیے یا ان کی باقاعدہ صفائی نہیں کرتے۔ فیلڈ انسپکشن کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان بھی کیے گئے ہیں۔
باورچی خانوں کا فضلہ، تیل اور چکنائی براہِ راست سیوریج لائنوں میں خارج کرنا سیوریج کی بار بار بندش، گندے پانی کے اُبلنے اور صفائی و صحت کے مسائل کی ایک بڑی وجہ ہے۔
اسلام آباد بھر کے تمام ریستورانوں، ہوٹلوں، کیفے اور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ ایس او پیز کے مطابق مناسب آئل اینڈ گریس ٹریپس نصب کریں اور ان کی باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال یقینی بنائیں، تاکہ باورچی خانوں کا فضلہ، تیل اور چکنائی براہِ راست سیوریج سسٹم میں داخل نہ ہو۔
اسلام آباد بھر میں اس مہم کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد واٹر ٹیم — آپ کی خدمت میں۔