LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں ایک ہفتے میں 267 جرائم پیشہ گرفتار، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔مختلف سرچ آپریشنز کے دوران 2,482 افراد، 919 گھروں، 324 دکانوں، 122 ہوٹلوں، 1,355 موٹر سائیکلوں اور 547 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں ایک ہفتے میں 267 جرائم پیشہ گرفتار، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔مختلف سرچ آپریشنز کے دوران 2,482 افراد، 919 گھروں، 324 دکانوں، 122 ہوٹلوں، 1,355 موٹر سائیکلوں اور 547 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔فصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں سنگین جرائم میں ملوث 267 ملزمان کو گرفتارکیا، جبکہ ان کے قبضے سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں 180 عدالتی مفرور، مجرمان اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں، جبکہ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 87 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7,072 گرام آئس، 4,533 گرام چرس، 3,670 گرام ہیروئن، 33 بوتلیں شراب،،مختلف بور کے 47 پستول معہ ایمونیشن اور پانچ خنجر برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔مزید براں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے زونل ایس پیز کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں 49گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 2,482 افراد، 919 گھروں، 324 دکانوں، 122 ہوٹلز، 1,355 موٹر سائیکلوں اور 547 گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔سرچ آپریشنز کے دوران مزید جانچ پڑتال کے لئے 95 مشکوک افراد، 128 موٹر سائیکل اور گاڑیاں مختلف تھانوں میں منتقل کی گئیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے شب و روز مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سرچ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی گرفتاری، منشیات کے خاتمے اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں کی عزتِ نفس اور قانونی تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور شہریوں کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشکوک شخص کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار ”15- پر اطلاع دیں، تاکہ بروقت کارروائی کے ذریعے جرائم کی روک تھام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے

X