LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کے افسران و اہلکاروں کیلے نئی پالیسی کے تحت ہفتہ وار چھٹی لازم قرار

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کے افسران و اہلکاروں کیلے نئی پالیسی کے تحت ہفتہ وار چھٹی لازم قرار، نئی پالیسی میں رخصت کے قواعد و ضوابط اور منظوری کے اختیارات بھی واضح، اتفاقیہ چھٹی، میڈیکل اور دیگر رخصتوں کے قواعد ازسرنو مرتب۔آئی جی اسلام آباد کے پاس تمام رینکس کی رخصت اتفاقیہ، جبکہ ایس پی/ ڈی ایس پی رینک تک رخصت کلاں کے اختیارات ہوں گے۔ ڈی آئی جی کو کانسٹیبل سے انسپکٹر تک تمام رخصتوں کی منظوری کا اختیار ہوگا۔ ایس ایچ اوز کے پاس کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل تک 3 روز، جبکہ ڈی ایس پی کے پاس 5 روز تک رخصت اتفاقیہ منظور کرنے کا اختیار ہوگا۔ ایس پی کے پاس کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک مکمل اختیار ہوگا، جبکہ ایس ایس پی کو ایس ایچ او اور انسپکٹر رینک تک 3 روزہ رخصت اتفاقیہ منظور کرنے کا اختیار ہوگا۔حج کیلئے 45 روز جبکہ عمرہ اور زیارات کیلئے 21 دن کی رخصت مقرر۔پولیس اہلکاروں کیلئے طبی ضروریات کے تحت میڈیکل کی بنیاد پر چھٹی کی منظوری۔ جبکہ ہفتہ وار ریسٹ کو دیگر چھٹیوں سے الگ رکھا جائے گا۔ CSS اور PCS امتحانات میں شرکت کیلئے 20، انٹرویو کیلئے 15 دن تک رخصت کی منظوری۔ خواتین پولیس افسران کو شادی کے موقع پر ایک ماہ جبکہ مرد اہلکاروں کیلئے 10 دن کی رخصت منظور،پولیس فورس کی فلاح و بہبود اور محکمانہ نظم و ضبط برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے،آئی جی اسلام آباد

X