LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) راولپنڈی کےتھانہ دھمیال کے علاقے قریشی آباد میں دوہرے قتل کی واردات میں گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

اسلام آباد (سہ پہر) راولپنڈی کےتھانہ دھمیال کے علاقے قریشی آباد میں دوہرے قتل کی واردات میں گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق مقتول خواتین کی شناخت نمیرا بی بی اور ان کی بیٹی نومین بی بی کے نام سے ہوئی، ان کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا، دونوں گزشتہ چند سال سے دھمیال کے علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھیں، پولیس کے مطابق گھر میں رہائش پذیر تیسری لڑکی بازار سے کوئی چیز لینے گئی تھی۔ واپس آئی تو دونوں ماں بیٹی مردہ حالت میں پڑی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر دونوں خواتین کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا جبکہ ایک خاتون کے جسم پر کسی آلے سے زخم کا نشان بھی پایا گیا ہے۔دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجوہات اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات واضح ہوں گی۔واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے سلمان اعجاز کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے

X