اسلام اباد (سہ پہر) اسلام اباد سے سردار ظہیر کی رپورٹ
اسلام آباد (سہ پہر) اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں پروقار عشائیہ دیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ عشائیے میں مالدیپ کی خاتونِ اول، وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جبکہ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔ روایتی مہمان نوازی سے سجی اس تقریب میں معزز مہمانوں کے لیے خصوصی صوفی قوالیاں پیش کی گئیں، جنہیں صدرِ مالدیپ نے بے حد سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے پرتپاک خیرمقدم اور شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔