اسلام آباد (سہ پہر) آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
اسلام آباد (سہ پہر)(آئی پی ایس )آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وزارت توانایی کے ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 30 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 50 پیسے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے اور حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔