اسلام آباد (سہ پہر) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی اسمبلی اور مارننگ سیشنز کے انعقاد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
اسلام آباد (سہ پہر) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی اسمبلی اور مارننگ سیشنز کے انعقاد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا’ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) کوٹلی کی جانب سے کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق ضلع کوٹلی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں خصوصی اسمبلی اور مارننگ سیشنز منعقد کیے جائیں گے’ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 26 اکتوبر کو نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی یاد میں منعقد ہونے والی ان تقریبات کا مقصد جنگِ آزادی کشمیر 1947-48ء کے قومی ہیرو کی بے مثال بہادری، جرأت اور وطن کے لیے دی گئی قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے نشانِ حیدر کے مساوی اعزاز ’’ہلالِ کشمیر‘‘ سے نوازا گیا تھا’ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خصوصی اسمبلی اور مارننگ سیشنز کا انعقاد یقینی بنائیں، جن میں طلبہ کو نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں سے آگاہ کیا جائے گا، تاکہ نئی نسل میں حب الوطنی، قومی ہیروز سے محبت اور قربانی کا جذبہ اجاگر کیا جا سکے