LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) راولپنڈی کے گنجان اور حساس علاقے میں غیرقانونی مقیم افغانیوں سے بھتہ وصولی سمیت جرائم پیشہ افراد کی درپردہ پشت پناہی اور فرائص میں غفلت کے سنگین الزامات پر برخاست ہونے والا پولیس ملازم پیرودھائی تھانے میں دوبارہ تعنیاتی پر علاقہ مکینوں اور کاروبار طبقے سے انتقامی کاروائیوں پر اتر آیا

اسلام آباد (سہ پہر) راولپنڈی کے گنجان اور حساس علاقے میں غیرقانونی مقیم افغانیوں سے بھتہ وصولی سمیت جرائم پیشہ افراد کی درپردہ پشت پناہی اور فرائص میں غفلت کے سنگین الزامات پر برخاست ہونے والا پولیس ملازم پیرودھائی تھانے میں دوبارہ تعنیاتی پر علاقہ مکینوں اور کاروبار طبقے سے انتقامی کاروائیوں پر اتر آیا تھانے کی حدود میں شہریوں سے گالی گلوچ، بدتمیزی، دھونا دھمکی اور انتقامی رویہ رکھنے والے پولیس اہلکار کے بارے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار نے سابقہ تعیناتی کے دوران خود کو علاقہ ایس ایچ او کا کارِخاص ظاہر کرتے ہوئے رات کے اوقات کار میں قریبی”ڈیوٹی افسران” کی ملی بھگت سے گاڑیوں سے نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ کپڑا، سگریٹ، گٹکا، پان، کمبل، برتن، اور کاسمیٹک وغیرہ سمیت دیگر غیرقانونی ممنوعہ اشیاء ذاتی نگرانی میں اف لوڈ کرانے کی فرضی کاروائیوں اور ڈیوٹی کے دوران دیگر سنگین کوتاہیوں پر برخاست ہوا تھا, پیرودھائی میں موجود ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار پراپرٹی انویسٹمنٹ میں غیر قانونی آمدنی سے شہر کے تین علاقوں میں پراپرٹی بنا چکا ہے، اہلکار پر یہ بھی الزام ہیکہ اس نے متعلقہ تھانہ کی حدود میں جسم فروشی کا کاروبار کرانے والوں اور منشیات فروشوں کی سہولت کاری کی، ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار غیرقانونی مقیم غیرملکیوں سے انکے خفیہ ٹھکانوں کی سہولت کاری کے عوض بھتہ وصولی کرنے میں بھی ملوث رہ چکا ہے، تاہم تمام الزامات کے باوجود مذکورہ اہلکار کو تھانے میں واپس لانے والے افسران ”خوش”ہیں۔

X