اسلام آباد (سہ پہر) سٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے کار سمیت پانچ موٹر سائیکلیں چوری،
اسلام آباد (سہ پہر)
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کرائم اور کار و موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں سٹی زون سے کار چوری، موٹر سائیکل چھیننے سمیت ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کی نقدی، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود سے ایک کار چوری کر لی گئی، تھانہ سمبل کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے راہگیر کو اسلحہ دکھا کر موٹر سائیکل چھین لی۔
تھانہ شالیمار اور تھانہ کھنہ کے علاقوں میں راہزنی کی دو الگ الگ وارداتوں میں شہریوں سے رقم، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ تھانہ سمبل اور تھانہ رمنا کی حدود میں سٹریٹ کرائم کے دو واقعات رپورٹ ہوئے جہاں نواب پوش افراد نے شہریوں سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ سمبل، تھانہ ترنول، تھانہ شمس کالونی اور تھانہ کرال کے علاقوں سے شہریوں کی مجموعی طور پر پانچ موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
متعلقہ تمام تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں اور قیمتی سامان کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ تھانہ یا ہیلپ لائن 15 پر دیں۔