اسلام آباد (سہ پہر) پولیس اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے، کار چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے، کار چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے۔ تھانہ رمنا کی حدود سے چوری شدہ 46 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں برآمد کر لی گئی۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔