LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا

اسلام آباد (سہ پہر) پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا’ دونوں پائلٹ شہید’ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب زیر تربیت مشاق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا’ حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹس نے جامِ شہادت نوش کیا، شہدا میں انسٹرکٹرپائلٹ میجرحسنین شہزاد اور زیرِتربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں’ میجرحسنین شہزاد 136 لانگ کورس اور کیپٹن عبدالصمد شہید 145 لانگ کورس سے پاس آؤٹ ہوئے تھے کیپٹن عبدالصمدکا تعلق 23 کیولری سے تھا

X