LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ نیلور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری دو ملزمان گرفتار، 9 ایم ایم پسٹل اور لوہے کا مکہ برآمد، مقدمات درج، مزید تفتیش جاری

اسلام آباد (سہ پہر): تھانہ نیلور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوہے کا مکہ برآمد کر لیا۔ ایس پی رورل ذیشان علی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ نیلور نصراللہ خان کی زیرِ قیادت اے ایس آئی زاہد محمود چٹھہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مؤثر کارروائیاں کیں۔پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں ملزم ساوید حیدر ساکن بحریہ انکلیو سے 9 ایم ایم پسٹل برآمد کیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم منظر علی ساکن علی پور فراش کے قبضے سے لوہے کا مکہ برآمد ہوا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 370/26 اور 371/26 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

X