اسلام آباد (سہ پہر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — آسٹریلیا ویزہ فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار، شکایت کنندہ کی 2 لاکھ 77 ہزار 635 روپے کی مکمل رقم برآمد
اسلام آباد (سہ پہر): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) اسلام آباد نے انکوائری نمبر 644/2024 کی تکمیل کے بعد درج مقدمے میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزم نے شکایت کنندہ سے آسٹریلیا کا 476 ویزہ فراہم کرنے کے بہانے رقم وصول کی، تاہم نہ تو وعدے کے مطابق ویزہ فراہم کیا اور نہ ہی وصول شدہ رقم واپس کی۔ گرفتاری کے دوران شکایت کنندہ سے وصول کی گئی کل رقم 2 لاکھ 77 ہزار 635 روپے برآمد کر لی گئی۔
تفتیش کے دوران دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین بھی کیا جائے گا۔ مقدمے کی تفتیش انسپکٹر محمد عبداللہ کیانی انجام دے رہے ہیں۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔