اسلام آباد (سہ پہر) شھدائے سولہ پنجاب کو سلام 22 ستمبر 1965 کو بی آر بی نہر کے کنارے واقع گاؤں ڈوگرائی کا دفاع کرتے ہوئے سولہ پنجاب رجمنٹ کے 106 شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
اسلام آباد (سہ پہر) شھدائے سولہ پنجاب کو سلام 22 ستمبر 1965 کو بی آر بی نہر کے کنارے واقع گاؤں ڈوگرائی کا دفاع کرتے ہوئے سولہ پنجاب رجمنٹ کے 106 شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ‘ 16 پنجاب رجمنٹ کو کئی دنوں تک بھارتی بریگیڈ کے شدید حملے کا سامنا کرنا پڑا’ سولہ پنجاب رجمنٹ نے تاریخی، شدید اور فیصلہ کن مزاحمت کی ‘ پاکستان کی دفاعی تاریخ میں اسے ہمیشہ سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا’ لاہور میں واقع غازیانِ ڈوگرائی‘ ’گنجِ شہیداں (16 پنجاب) اجتماعی قبریں اور یادگاری مقام ہے جو غازیانِ ڈوگرائی‘ سولہ پنجاب رجمنٹ کے ان شہدا سے منسوب ہے جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا’ قیامِ پاکستان کے بعد 4 مئی 1948 کو شہید ہونے والے سپاہی غلام مصطفیٰ قیامِ پاکستان کے بعد 16 پنجاب رجمنٹ کے پہلے شہید ہیں ‘ 16 پنجاب رجمنٹ پاکستان آرمی کا بنیادی حصہ ‘ ورثے اور ویلو کا ایک انتہائی قابل احترام نشان ہے’ یہ بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر اور دیگر تمام رینکس (اہلکاروں) کے لیے بڑے اعزاز اور سعادت کی بات ہے کہ وہ 179 شہداء اور ان کے اہل خانہ کے امین ہیں مجھے بی آر بی نہر کے پار واقع ڈوگرائی گاؤں اور 16 پنجاب رجمنٹ کے شہداء کی یادگار پر خراجِ تحسین پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے’ آئیے 16 پنجاب رجمنٹ کے شہداء کو یاد کریں اور انہیں سلام پیش کریں’ وہ جنہوں نے ہمارے مستقبل کی خاطر اپنا آج قربان کر دیا’ دھرتی کے سپوت میجر مبارک علی ستارہ جرات (10 ستمبر 1965)، میجر بسالت علی (13 نومبر 2002) تمغہ بسالت، کیپٹن صغیر حسین (22 ستمبر) ستارہ جرات، کیپٹن حسن جہانگیر (20 ستمبر 2024)، سیکنڈ لیفٹیننٹ محمد اختر (21 ستمبر 1965)’ 22 ستمبر 1965 کو شہید ہونے والے فرزندن وطن مین صوبیدار عبد الحمید، صوبیدار حکیم خان، لانس نائیک خلیل احمد، پیر داد، جہاں خان، حیدر علی سپاہی محمد الیاس، مسلم جان، عبدالرحمن، فیض اللہ، محمدصفدر، مسکین شاہ،شاہ جہاں, سیف اللہ خان، محمد غلام خان، یوسف خان، میاں سعد، بشیر حسین شاہ، محمد حیات خان، عبدالستار، زرغام شاہ, محمد صادق، محمد بشیر ہے نواز میرا خان، سیدان شاہ، فضل سبحان، عظیم شاہ، حفیظ الرحمان اور نور اکبر شامل ہیں’ ہم اپنے شہدا کو کبی فراموش نہیں کرینگے ‘ براہِ کرم ! 16 پنجاب رجمنٹ کے شہداء، غازیوں اور کمانڈروں کو خراجِ تحسین پیش کریں’ ہم ہمیشہ ان کے ممنون رہیں گے