اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کی مختلف علاقوں دس دنوں کے دوران 54 کاروائیاں،2,891 افراد،1,404 رہائشی مقامات، 272 دکانیں، 76 ہوٹلز،1,316 موٹر سائیکل اور 495 گاڑیوں کو چیک کیا گیا
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کی مختلف علاقوں دس دنوں کے دوران 54 کاروائیاں،2,891 افراد،1,404 رہائشی مقامات، 272 دکانیں، 76 ہوٹلز،1,316 موٹر سائیکل اور 495 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 130 مشکوک افراد اور 157 موٹر سائیکل اور 10 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا، دوران سرچ آپریشن آئس، ہیروئین اور شراب سمیت تین عدد قانونی پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 2,891 افراد، 1,404 گھر، 272 دکانیں، 76 ہوٹلز ،1,316 موٹر سائیکل اور 495 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 130 مشکوک افراد اور 157 موٹر سائیکل اور 10 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں دوران سرچ آپریشن آئس، ہیروئین اور شراب سمیت تین عدد قانونی پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
