LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس تھانہ انڈسٹریل ایریا کی بروقت اور کامیاب کارروائی غیر ملکی شہری سے اسلحہ کے زور پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے چھیننے والے دو ملزمان 36 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس تھانہ انڈسٹریل ایریا کی بروقت اور کامیاب کارروائی غیر ملکی شہری سے اسلحہ کے زور پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے چھیننے والے دو ملزمان 36 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار۔ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی مکمل رقم، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کو غیر ملکی شہری سے اسلحہ کے زور پر بھاری رقم چھیننے کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا۔ایس پی انڈسٹریل ایریا زون ڈاکٹر ایاز حسین کی زیرِ نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے جدید تکنیکی وسائل اور پیشہ ورانہ تفتیشی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے شب و روز محنت کے بعد واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو 36 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت عاقب اور طلعت کے نام سے ہوئی، جو ضلع اٹک میں ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر ملکی شہری سے چھینی گئی 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مکمل رقم، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔ایس پی انڈسٹریل ایریا زون ڈاکٹر ایاز حسین نے کہا کہ غیر ملکی باشندوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے سدباب، شہریوں کے تحفظ اور اسلام آباد میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید موثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ایس پی انڈسٹریل ایریا زون ڈاکٹر ایاز حسین، ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور بھاری رقم کی برآمدگی پر شاباش دی اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

X