LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد (سہ پہر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم ابراہیم خان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم ابراہیم خان انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ نمبر 290/2025 میں مطلوب تھا۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے ڈنمارک کے ایمپلائمنٹ ویزا فراہم کرنے کے نام پر متاثرین سے فی کس 22 لاکھ روپے وصول کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس میں سے بیشتر رقم پہلے ہی ادا کی جا چکی تھی۔

ملزم بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران IBMS سسٹم میں موجود اسٹاپ لسٹ میں ہٹ ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

X