لاہور (سہ پہر) دل سے دیکھو سرسبز پاکستان‘ مہم کے فاتحین کا اعلان، ملک بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت
لاہور، 09ستمبر 2026 (سہ پہر): پاکستان کی خوبصورتی، ثقافت، روایات اور مقامی شناخت کو اجاگر کرنے والی سرسبز فرٹیلائزر کی ملک گیر سوشل میڈیا مہم دل سے دیکھو سرسبز پاکستان‘ اپنے اختتام کو پہنچ گئی، جس میں ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی محبت اور اپنے علاقوں سے وابستگی کو منفرد انداز میں پیش کیا۔
یومِ آزادی کی مناسبت سے شروع کی گئی اس مہم کا مقصد پاکستانی عوام کو یہ موقع فراہم کرنا تھا کہ وہ اپنے اپنے انداز میں پاکستان کو پیش کریں اور ان مقامات، روایات، ثقافتوں، لوگوں اور روزمرہ زندگی کے ان خوبصورت لمحات کو اجاگر کریں جو ان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔
مہم کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی ہزاروں تخلیقی کاوشوں نے پاکستان کے ثقافتی اور سماجی رنگوں کو نمایاں کیا۔ شرکاء نے اپنے آبائی شہروں، قصبوں، دیہات، مقامی روایات اور اپنی زندگی سے جڑی یادوں کو تخلیقی انداز میں پیش کیا، جس سے پاکستان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جو مختلف علاقوں اور ثقافتوں کو ایک مشترکہ قومی جذبے میں جوڑتی ہے۔
مہم کے اختتام پر اپنے شہر یا علاقے کی منفرد شناخت کو اجاگر کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر پانچ فاتحین کا انتخاب کیا گیا۔
’دل سے دیکھو سرسبز پاکستان‘ کے فاتحین میں لاہور سے Noorehtsham، ملتان سے Ayesha، اوکاڑہ سے Hareera Alvi، گجرات سے bhatti_brand_1989 جبکہ بہاولپور سے Hum Kissan Hamara Pakistan2 شامل ہیں۔
فاتحانہ کاوشوں میں پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں کے لوگوں، مقامات، ثقافت اور مقامی شناخت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا، جو اس امر کی عکاس ہے کہ پاکستان کی خوبصورتی صرف اس کے معروف مقامات تک محدود نہیں بلکہ ملک کے ہر شہر، قصبے اور گاؤں کی اپنی ایک کہانی اور اپنی ایک پہچان ہے۔
اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز رابیل سدو زئی نے کہا کہ ’دل سے دیکھو سرسبز پاکستان‘کے لیے عوام کی جانب سے ملنے والا ردعمل انتہائی حوصلہ افزا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد نے پاکستان کو اپنی اپنی نظر سے پیش کیا اور ہر کہانی میں وطن سے محبت، اپنی شناخت سے وابستگی اور اپنے گھر سے تعلق کا ایک منفرد جذبہ نظر آیا۔ شہروں اور قصبوں سے لے کر دیہات اور ملک کے نسبتاً کم معروف علاقوں تک، شرکاء نے پاکستان کے ایسے رنگ اجاگر کیے جو بلاشبہ قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے مہم کے تمام شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاتحین کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے اپنی کہانی شیئر کرکے اس مہم کو پاکستان کی اجتماعی خوبصورتی اور قومی جذبے کی عکاسی کرنے والا پلیٹ فارم بنانے میں کردار ادا کیا۔
سرسبز کی اس مہم نے نہ صرف پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافتی اور سماجی رنگا رنگی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا بلکہ عوام کو اپنے اپنے علاقوں کی خوبصورتی اور شناخت اجاگر کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ مختلف علاقوں سے سامنے آنے والی کہانیوں نے یہ پیغام اجاگر کیا کہ پاکستان کی اصل خوبصورتی اس کے لوگوں، ثقافتوں، روایات اور ان سے جڑی بے شمار ذاتی کہانیوں میں پوشیدہ ہے۔
’دل سے دیکھو سرسبز پاکستان‘کے ذریعے سرسبز نے انفرادی کہانیوں کو ایک اجتماعی قومی منظرنامے میں تبدیل کیا، جہاں ہر شہر اور ہر علاقے نے پاکستان کی مجموعی شناخت میں اپنا ایک رنگ شامل کیا۔
مہم کے اختتام پر سرسبز نے فاتحین کے ساتھ ساتھ تمام شرکاء کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی تخلیقی کاوشوں نے اس مہم کو پاکستان سے محبت، علاقائی شناخت اور قومی جذبے کے اظہار کا ایک منفرد ذریعہ بنایا۔
کیونکہ پاکستان کی سب سے خوبصورت کہانیاں وہی ہیں، جو دل سے دیکھی جائیں۔