LOADING

Type to search

انگلش نیوز پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ عام آدمی کی حالت بدلنے کے لیے ہم سیاست کے میدان میں اترے ہیں

اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ عام آدمی کی حالت بدلنے کے لیے ہم سیاست کے میدان میں اترے ہیں اور بغیر حکومت کے ہم عوام کو صحت۔ ای کامرس اور روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں انہوں نے یہ بات کرسچن کمیونٹی کے اہم عہدے داروں انجیلا عارف اور عارف جیمز سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کی پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کہی۔ اس موقع پر کرسچن کمیونٹی کی نمائندہ وفد نے چیئرمین پارٹی سے بھی ملاقات کی جن میں پاسٹر سلمان گل۔ ملک سہیل۔ ندیم چیدہ ۔ڈاکٹر شرافت شامل تھے ۔اس موقع پر اور دیگر وفود نے بھی چیئرمین پارٹی خاقان وحید خواجہ سے ملاقات کی جن میں راجہ افتخار ایوب ۔راجہ مشتاق خان۔ نیر اشرف۔ راجہ رزاق۔ صائم احمد اورمحمد الیاس شامل تھے۔ پارٹی شمولیت کی تقریب اور نمائندہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ پارٹی کے منشور کو دیکھ کر لوگ اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ قطرہ قطرہ دریا بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سوشل سطح پہ عوامی خدمت کر رہا ہوں اور عوام کی فلاح ہی اصل سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام خود انتخاب کریں کہ انہوں نے اپنی آئندہ نسل کے لیے کن لوگوں کا چناؤ کرنا ہے۔ کرسچن کمیونٹی اور نمائندہ وفد نے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے منشور۔ بیانیے اور سوچ پر اتفاق کیا اور اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پاکستان میں کرسچن کمیونٹی کے مسائل حل نہیں کیے گئے۔ اور ہم ابھی تک مختلف پارٹیوں کی طرف دیکھ رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان عوامی قوت پارٹی کا اثاثہ بنیں گے۔

X