اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔سرچ آپریشنز کے دوران 217 افراد، 120 گھروں، 23 دکانیں،پانچ ہوٹل ،59 موٹر سائیکلوں اور 34 گاڑیوں کو چیک کیا گیا
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔سرچ آپریشنز کے دوران 217 افراد، 120 گھروں، 23 دکانیں،پانچ ہوٹل ،59 موٹر سائیکلوں اور 34 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد، 34 موٹر سائیکلوں اور 16 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 217 افراد، 120 گھروں، 23 دکانیں،پانچ ہوٹل ،59 موٹر سائیکلوں اور 34 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد، 34 موٹر سائیکلوں اور 16 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے