اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 159افراد، 85 گھروں، 08 دکانوں ،90 موٹرسائیکلوں اور27 گاڑیوں کو چیک کیا
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 159افراد، 85 گھروں، 08 دکانوں ،90 موٹرسائیکلوں اور27 گاڑیوں کو چیک کیا جانچ پڑتال کیلئے 26 مشکوک افراد اور11موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا۔ دوران سرچ اسلحہ معہ ایمونیشن برامد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 159افراد، 85 گھروں، آٹھ دکانیں ،90 موٹر سائیکلوں اور 27 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 26 مشکوک افراد اور 11 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشنز اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں
