راولپنڈی (سہ پہر) پولیس نے معذور شہری کے گھر ڈکیتی کرنے والے گھریلو ملازم اور اسکی بیوی کو گرفتار کر کے رقم چار لاکھ، طلائی زیورات، موبائل فون، پستول اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا
راولپنڈی (سہ پہر) پولیس نے معذور شہری کے گھر ڈکیتی کرنے والے گھریلو ملازم اور اسکی بیوی کو گرفتار کر کے رقم چار لاکھ، طلائی زیورات، موبائل فون، پستول اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم اور اسکی بیوی کو فارم ہاؤس پر کام کاج کے لیے رکھا تھا اور رہائش بھی فراہم کی تھی گھریلو ملازم نے بیوی کے ہمراہ میری اہلیہ کو باندھ کر واردات کی اور فرار ہو گئے کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل انٹیلیجنس ذرائع کے بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا, ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چلان عدالت کیا جائے گا