LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) چینی شہریوں سمیت جاری منصوبہ جات کی سکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی رانا عمر فاروق، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور دیگر متعلقہ سکیورٹی افسران نے شرکت کی

اسلام آباد (سہ پہر) چینی شہریوں سمیت جاری منصوبہ جات کی سکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی رانا عمر فاروق، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور دیگر متعلقہ سکیورٹی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں مقیم چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، مختلف ترقیاتی منصوبوں اور دیگر حساس مقامات پر تعینات سکیورٹی انتظامات، ڈیوٹی کے طریق کار، فورس کی تعیناتی، نگرانی کے نظام اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی سکیورٹی نے افسران سے سکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ چینی شہریوں کی رہائش گاہوں اور منصوبوں پر سکیورٹی کے انتظامات کو ہر لحاظ سے موثر، مربوط اور فول پروف بنایا جائے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کی ہمہ وقت چوکس موجودگی، معیاری چیکنگ، موثر نگرانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اہم ذمہ داری ہے، لہٰذا سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ موثر رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے

X