اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی سکیورٹی/آپریشنز محمد شہریار کا کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ۔
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی سکیورٹی/آپریشنز محمد شہریار کا کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ۔ایس ایس پی سکیورٹی/آپریشنز نے کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرز کے تمام آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ افسران کو دیگر پولیس یونٹس کے ساتھ موثر رابطہ کاری برقرار رکھنے، اپنے متعلقہ علاقوں میں پٹرولنگ اور نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سکیورٹی/آپریشنز محمد شہریار نے کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونٹ کے آپریشنل انتظامات، پولیس افسران و جوانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایس ایس پی سیکیورٹی/آپریشنز نے کیپیٹل پٹرول یونٹ کے افسران سے ملاقات کی اور آپریشنل سرگرمیوں، پٹرولنگ کے انتظامات، انتظامی امور اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ایس ایس پی سیکیورٹی/آپریشنز نے ہیڈکوارٹرز میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس افسران و جوانوں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان کے حل و مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس ایس پی سیکیورٹی/آپریشنز محمد شہریار نے کہا کہ کیپیٹل پٹرول یونٹ شہر میں سیکیورٹی برقرار رکھنے، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو بروقت معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت چوکس رہیں، موثر پولیس رسپانس کو یقینی بنائیں اور پیشہ ورانہ جذبے اور بھرپور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ پولیس افسران و جوانوں کے لیے دستیاب سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے اور ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ایس ایس پی سیکیورٹی/آپریشنز محمد شہریار نے افسران کو دیگر پولیس یونٹس کے ساتھ موثر رابطہ کاری برقرار رکھنے، اپنے متعلقہ علاقوں میں پٹرولنگ اور نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ، پرامن اور پرسکون ماحول کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں