اسلام آباد (سہ پہر) مارگلہ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں مطلوب”جگر ” گروہ کے دو ارکان گرفتار کرلیے ۔ملزمان سے لاکھوں مالیت کے چار موٹر سائیکلوں سمیت، مسروقہ سامان ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہو
اسلام آباد (سہ پہر) مارگلہ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں مطلوب”جگر ” گروہ کے دو ارکان گرفتار کرلیے ۔ملزمان سے لاکھوں مالیت کے چار موٹر سائیکلوں سمیت، مسروقہ سامان ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں چوری ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاون جا ری ہے۔وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے سنگین نوعیت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ڈی آئی جی اسلا م آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں