راولپنڈی (سہ پہر) صادق آباد پولیس نے ماجد ستی قتل کیس میں مجرم فرخ کھوکھر کے ساتھی اور مطلوب اشتہاری مجرم بشارت محمود کو گرفتار کر لیا۔
راولپنڈی (سہ پہر) صادق آباد پولیس نے ماجد ستی قتل کیس میں مجرم فرخ کھوکھر کے ساتھی اور مطلوب اشتہاری مجرم بشارت محمود کو گرفتار کر لیا۔
ماجد ستی کو اگست 22 میں تھانہ صادق آباد کی حدود سکستھ روڈ پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ میں مرکزی ملزم فرخ کھوکھر اور اسکے دیگر ساتھیوں کو نامزد کیا گیا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے زمین/ پلاٹ کے تنازعہ اور قبضے کی کوشش میں مزاحمت پر مقتول ماجد ستی کا قتل کیا، جولائی 26 میں راولپنڈی سیشن کورٹ نے فرخ کھوکھر، امیر حمزہ اور حیدر علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ ایک ملزم “وسیم” کو بری کر دیا گیا تھا، مجرم فرخ کھوکھر کو سزا کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا، گذشتہ روز صادق آباد پولیس نے مجرم فرخ کھوکھر کے ساتھی اور مطلوب اشتہاری ملزم بشارت کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔