LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد پمز اسپتال میں آگ لگنے سے نومولود بچوں کی اموات کے واقعے سے متعلق سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پمز میں آگ سے بچاؤ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے انتظامات ناکافی تھے

اسلام آباد پمز اسپتال میں آگ لگنے سے نومولود بچوں کی اموات کے واقعے سے متعلق سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پمز میں آگ سے بچاؤ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے انتظامات ناکافی تھے’ رپورٹ میں آگ بجھانے کے آپریشن میں رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور کہا گیا ہےکہ پمز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات معیار کے مقررہ تقاضوں کے مطابق نہیں تھے، ہنگامی اخراج کے راستے باہر سے مستقل طور پر بند تھے، راستوں میں رکاوٹیں موجود تھیں پمز کے سکیورٹی عملے نے فائر بریگیڈ کے عملے کی ابتدائی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کی۔ واقعےکی جگہ پر ہجوم کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے انتظامات ناکافی پائے گئے’ ریسکیو ذرائع نےدعویٰ کیا ہےکہ پمز اسپتال میں فائر پوائنٹ پر پانی نہیں تھا، فائرہوز میں کپلنگز نہیں تھے، فائر پوائنٹ پر پانی بھی نہیں تھا، ہنگامی انخلا کے راستوں پر تالے لگے ہوئے تھے۔’ حادثے کے وقت انکیوبیشن سینٹر میں ڈاکٹرز، وارڈ بوائے،کوئی عملہ موجود ہی نہیں تھا

X