راولپنڈی (سہ پہر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — ورک ویزے کے نام پر 32 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی (سہ پہر): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) راولپنڈی نے ورک ویزہ فراڈ کیس میں ملزم عمر رضا نعیم کے خلاف مقدمہ نمبر 208/2026 درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کے سات جاننے والوں کو ورک ویزہ فراہم کرنے کے بہانے بتیس لاکھ روپے وصول کیے، تاہم نہ تو وعدے کے مطابق ویزہ فراہم کیا اور نہ ہی وصول شدہ رقم واپس کی۔
ملزم کو صبح ساڑھے چھ بجے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ یہ کارروائی انسپکٹر امل ہاشم اور سب انسپکٹر عمر پر مشتمل ریڈ ٹیم نے انجام دی۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔