اسلام آباد (سہ پہر) حلقہء ارباب پاکستان ملٹری اکاونٹس کے ذیر اہتمام یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر با وقار تقریب اور شعری نشست کا انقاد کیا گیا
اسلام آباد (سہ پہر) حلقہء ارباب پاکستان ملٹری اکاونٹس کے ذیر اہتمام یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر با وقار تقریب اور شعری نشست کا انقاد کیا گیا’ جس میں ممتاز شاعر اور ادیب جناب نوید مرزا کی دو کتب ‘باتیں ہماری’ اور ‘تنقید کے رنگ’ کی رونمائی بھی کی گئی’ تقریب کی صدارت نامور ماہر اقبالیات اور ناظم اعلیٰ اقبال اکادمی جناب ڈاکٹر عبد الرؤف رفیقی نے کی۔جب کہ مہمانان خصوصی جناب سجاد احمد اور جناب ممتاز راشد لاہوری تھے۔یہ تقریب تین مراحل میں انعقاد پذیر ہوئی۔پہلے مرحلے میں محمد نوید مرزا کی دو کتب کی تقریب منعقد ہوئی،جس پر صاحب صدر اور مہمانان کے علاوہ جناب میجر شہزاد نیر اور محترمہ میجر ثمینہ بٹ نے سیر حاصل گفتگو کی۔دوسرے سیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے جناب امجد علی اور جناب ندیم اختر غزالی کے مقالات پیش ہوئے،جنھیں سراہا گیا۔تیسرے سیشن میں شعری نشست ہوئی ،جس میں جناب میجر شہزاد نیر،جناب محمد نوید مرزا،جناب معظم علی خان،جناب اکرام خاور ،محترمہ میجر ثمینہ بٹ،جناب علی سانول،جناب فانی عرفان نے اپنا کلام سنایا’ پاکستان ملٹری اکاونٹس ایک قدیم ادارہ ہے،جس کی ایک طویل ادبی تاریخ ہے۔تاہم بنیادی طور پر اس موقر ادارے کے ذمہ فوج ،ائیر فورس اور نیوی کے حسابات اور دیگر واجبات کی ادائیگی ہے۔یہ ادارہ تقسیم پاک و ہند سے بھی کئی برس قبل وجود میں آیا۔ایک تحقیق کے مطابق ملٹری اکاونٹس ڈھائی سو سال قبل بنایا گیا تھا۔آج تک شعر و ادب سے وابستہ کئی بڑی شخصیات کا تعلق اسی عظیم ادارے سے رہا ہے۔حلقہء ارباب پاکستان ملٹری اکاونٹس لاہور کا قیام بھی اسی ادارے کے چند شاعروں کا مرہون منت رہا ہے۔آج سے برسوں پہلے عبد الحمید عدم اس محکمے کا حصہ رہے ہیں۔بعد ازاں جناب بشیر رحمانی ،جناب علامہ بشیر رزمی،جناب طارب جمالی ،جناب یونس نشاط صدیقی،جناب الیاس شاداں،جناب ڈاکٹر وحید احمد،جناب محمد اظہار الحق ،جناب سرور انبالوی،جناب احمد ہاشمی،جناب شکیل جاذب ،جناب اشرف سلیم،جناب جہانگیر عمران،جناب ابوذر ،جناب امجد علی ،جناب ندیم اختر غزالی،جناب عمار یاسر مگسی،جناب علی سانول،جناب فانی عرفان،جناب جاوید اقبال سینئر،جناب عبدالرشید بٹالوی،جناب منیر منتظر،جناب عمار یاسر مگسی،جناب جاوید اقبال جونئیر اور راقم الحروف محمد نوید مرزا سمیت کئی اور بھی اس محکمے سے وابستہ رہے یا ابھی ملازمتی امور سر انجام دے رہے ہیں’ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حلقے کے بانیوں کو محکمے کے دو اعلی افسران کی سرپرستی حاصل رہی ہے،جن میں ایک نام سابق ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل جناب محمد اسلم خان مگسی اور دوسرا سابق سی ایل اے جناب محمد اسلم چوھدری کا تھا۔ان کے جانے کے بعد ایک طویل عرصہ تک حلقہ کی سرگرمیاں معطل رہیں۔تاہم پچھلے دو برسوں سے ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل جناب کاشف نور اور کنٹرولر ملٹری پینشن جناب عمران اختر ورک کی سرپرستی میں حلقے نے ایک بار پھر اپنا اعتبار قائم کیا ہے اور اس سارے عرصے میں کئی علمی و ادبی پروگرام و مشاعرے منعقد ہوئے ہیں