اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سے اظہارِ یکجہتی، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شاندار فلیگ مارچ
اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سے اظہارِ یکجہتی، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شاندار فلیگ مارچ۔,تفصیلات کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی برادرانہ تعلقات، اتحاد، اخوت اور باہمی یکجہتی کے اظہار کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شاندار فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں تینوں برادر ممالک کے قومی پرچم نمایاں کیے گئے، جس نے باہمی محبت، بھائی چارے اور مشترکہ عزم کی خوبصورت عکاسی کی۔اس موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ فلیگ مارچ میں شرکت کی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور وفاقی دارالحکومت میں محفوظ اور پ±رامن ماحول کی فراہمی کے لیے ہر وقت متحرک اور سرگرمِ عمل ہے