اسلام آباد (سہ پہر) دفاعِ پاکستان فاؤنڈیشن اور دفاعِ پاکستان آرمی موومنٹ نے عظیم الشان ریلی کا انعقاد
اسلام آباد (سہ پہر) دفاعِ پاکستان فاؤنڈیشن اور دفاعِ پاکستان آرمی موومنٹ نے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا’ جس کا مقصد پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کرنا اور ہر حال میں افواجِ پاکستان کی حمایت کا اعلان کرنا تھا’ ریلی میں مرکزی قیادت سینٹرل چیئرمین پاکستان کیپٹن (ر) خاور’ سینٹرل پریزیڈنٹ پاکستان ہمایوں رشید بیگ ‘سینٹرل جنرل سیکرٹری پاکستان محمد ارسلان انصاری ‘ سینئر وائس چیئرمین مقصود انصاری ‘ وائس چیئرمین رضوان احمد ‘سینٹرل ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ: فضل سبحان ‘چیئرمین کراچی فیصل شیخ ‘چیف آرگنائزر کراچی شاریق احمد شیخ ‘چیف آرگنائزر نواب علی راجپوت ‘آرگنائزر پاکستان محمد ساجد ‘وائس چیئرمین پاکستان حسن عباس ‘میڈیا ہیڈ کراچی ریحان ملک ‘ڈسٹرکٹ سینٹرل چیئرمین محمد سلمان ‘ سینئر وائس چیئرمین غازی عادل عمر چیف آرگنائزر طیب عالم چیئرمین ڈسٹرکٹ ایسٹ حافظ عبداللہ ‘چیئرمین ڈسٹرکٹ ساؤتھ فائق حسن قریشی ‘چیئرمین ڈسٹرکٹ ویسٹ نورالحسن ‘لیاقت آباد ٹاؤن چیئرمین سید عمران علی سمیت تمام اضلاع کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ‘ اس ریلی کے ذریعے چیف آف ڈیفنس فورس جناب سید عاصم منیر صاحب کو یہ پیغام دیا گیا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ 25 کروڑ عوام، خاص طور پر کراچی سے پوری دفاعِ پاکستان آرمی ان کے ساتھ ہے اور شانہ بشانہ کھڑی ہے’ ریلی کا اختتام مزارِ قائد پر *قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کر کے کیا گیا۔