LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس پی یو سکیورٹی ڈویژن میں محکمانہ ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (سہ پہر) ایس پی یو سکیورٹی ڈویژن میں محکمانہ ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد۔ایس پی خالد محمود اعوان نے محکمانہ ترقی پانے والے انسپکٹر ثاقب علی خان اور انسپکٹر راجا طاہر محمود کو رینک لگائے، مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن یونٹ سکیورٹی ڈویژن میں محکمانہ ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اسپیشل پروٹیکشن یونٹ خالد محمود اعوان نے ترقی پانے والے انسپکٹر ثاقب علی خان اور انسپکٹر راجا طاہر محمود کو رینک لگائے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ایس پی خالد محمود اعوان نے ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے ساتھ ان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے تمام خالی آسامیوں پر محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی واضح ہدایات دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترقی افسران کی محنت اور پیشہ ورانہ خدمات کا صلہ ہے۔ اب ان پر پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، لہٰذا وہ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے محکمہ پولیس کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ایس پی خالد محمود اعوان نے کہا کہ پولیس افسران محکمہ پولیس کی فلاح و بہبود، شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور اپنے فرائض خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی اور جذبہ خدمت کے ساتھ انجام دیں

X