اسلام آباد (سہ پہر) سنگین جرائم میں ملوث 18جرائم پیشہ افرد گرفتار
اسلام آباد (سہ پہر) سنگین جرائم میں ملوث 18جرائم پیشہ افرد گرفتار۔ منشیات اور اسلحہ برآمد۔ وفاقی پولیس کے تھانہ شالیمار،،تھانہ سنمبل،تھانہ نون، تھانہ کھنہ اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث 08 ملزمان کو گرفتار کر لیے۔ملزمان سے 143 گرام آئس اور مختلف بور کے 07 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 10 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے
