LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی پولیس میں بھرتیوں کا عمل جاری

اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی پولیس میں بھرتیوں کا عمل جاری، ملک کے تمام مختلف ٹیسٹ سنٹرز پرسینئر پولیس افسران کی زیر نگرانی کیے جا رہر ہیں، پولیس ریکروٹمنٹ 2026 کے سلسلے میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق اور ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق اور دیگر سینئر پولیس افسران نے مختلف ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ کیا،اورامیدواروں کی جانچ پڑتال، جسمانی و رننگ ٹیسٹ، سکیورٹی انتظامات، نظم و ضبط اور مجموعی ریکروٹمنٹ پراسیس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سینئر افسران کی جانب سے ڈیوٹی پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ ہر امیدوار کو مساوی مواقع فراہم کرتے ہوئے بھرتی کے تمام مراحل مکمل غیر جانبداری، شفافیت اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی خصوصی ہدایات کے مطابق دیگر سینئر پولیس افسران بھی مختلف شہروں میں قائم ٹیسٹ سنٹرز پر موجود رہے اور بھرتی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرتے رہے تاکہ ہر مرحلہ منظم، شفاف اور بلا تعطل مکمل ہو۔ امیدواروں کی سہولت کے لیے سایہ دار ٹینٹس، پینے کے صاف پانی، طبی امداد، انتظار گاہوں اور موثر سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔سینئر پولیس افسران نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس میں صرف اہل، باصلاحیت، جسمانی طور پر فٹ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل امیدواروں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ سفارش، دباو یا کسی بھی غیر قانونی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی کا عمل ایک مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس فورس کی تشکیل کی بنیاد ہے

X