LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آصف خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائیاں

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آصف خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائیاں ، 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے چار افراد گرفتار لین دین کے تنازعہ پر خاتون کو قتل کرنے والے دو اشتہاری بھی ھتھے چڑھ گئے تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا، مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے اس کے بھائی سے مختلف اوقات میں زیادتی کی، صدرواہ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا،متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، مزید کارروائی میں پولیس ٹیم نے رواں سال جنوری میں لین دین کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرنے والے دو اشتہاریوں کو بھی پولیس نے ٹیکنیکل ھیومن انٹیلیجنس زرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

X